Guman e Zanjeer episode # 4 - Urdu Novel

Guman e Zanjeer

Episode # 4

بھائی، وہ ۔۔۔ ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ ۔۔۔
اس کے ماتھے پر پسینہ آنا شروع ہو گیا تھا۔
"تم چپ رہو، میں انکل سے پوچھ رہا ہوں۔ آپ بتائیے۔"
انہوں نے پہلے جلال کی طرف دیکھا، پھر نور کی طرف۔ جس کی آنکھیں یہی کہہ رہی تھیں: "نہ بتائیے گا"پھر آخر انہوں نے دوستی نبھاتے ہوئے دوست کی زندگی کو چُن لیا۔
"بیٹا، بات یہ ہے کہ تمہارے باپ کو تم لوگوں کے وقت کی ضرورت ہے۔"
تو میں نور بیٹا سے کہہ رہا تھا کہ "تم کم از کم تین گھنٹے تو گزار جایا کروتو نور نے کہا، "وہ قدم ضرور اٹھائے گی۔"
انہوں نے بولتے ہوئے اسے بیٹھنے کا اشارہ کیا۔
"کیا واقعی اس سے بابا ٹھیک ہو جائیں گے؟" جلال نے پوچھا۔ نور کی سانسیں جو تیز تھیں، اب تھم سی گئی تھیں۔
"بیٹا، ٹھیک نہیں۔" اس بات پر ان دونوں کی سانسیں اٹک گئیں۔
 "بلکہ دوڑیں گے تمہارے بابا۔" ان کی اگلی بات پر ان کی سانسیں بحال ہوئیں۔
"انکل، شکریہ آپ کا۔ آپ کے سہارے ہی تو ہم انہیں کچھ گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑ جاتے ہیں۔" جلال نے نرم لہجے میں کہا۔
"بیٹا، شکریہ کی کیا بات۔ وہ میرا جگری دوست ہے۔ میں اس وقت میں، جب اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، اس کے کام آ رہا ہوں۔ اس سے بڑی اور کیا بات ہو گی۔" انہوں نے فائل کھولی۔
نہ جانے کیوں جلال کو یہ بات چبھی۔ "وہ کیا تھی؟ یہی کہ اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔"
"نور، میں بابا کے پاس جا رہا ہوں، تم ڈرائیور کے ساتھ چلی جانا۔" دروازہ دھڑام سے بند ہوا۔
"ارے، اسے کیا ہوا ہے؟ لگتا ہے میری بات بُری لگ گئی ہو گی۔" انہوں نے حیرت سے دروازے کو دیکھا۔
"انکل، آپ انھیں چھوڑیں۔ اس کی تو عادت ہے۔ کوئی بات بُری لگے تو بحث نہیں کرتے، بلکہ وہاں سے اٹھ جاتے ہیں۔ خیر، آپ نے ان کو نہیں بتایا، اس کے لیے شکریہ۔" وہ ان کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی تھی۔
"بیٹا، تم نے مجھے کیا کہا؟ انکل؟ کہیں میرے کانوں نے غلط تو نہیں سنا؟ لیکن جب میں نے بچپن میں تمہیں انجکشن لگایا تھا، اس کے بعد تم نے مجھے 'ڈاکٹر' ہی بلایا۔ اور آج 'انکل'... چلو اسی خوشی میں چائے پلاتا ہوں۔"
"انکل، آپ نے بھی تو بھائی کو نہیں بتایا نا، اسی لیے۔ ورنہ میں وہ دن یاد نہیں کرنا چاہتی جب مجھے اور اسے دھوکے سے انجکشن لگایا گیا تھا۔"
اس کے معصومانہ انداز پر وہ قہقہ لگا گئے۔
---------------
وہ گراؤنڈ میں ایک بینچ پر بیٹھی پڑھ رہی تھی کہ اتنے میں اسی کی کلاس کی ایک لڑکی ساتھ آ کر بیٹھ گئی۔ وہ لیکچر کے متعلق پوچھنے لگی۔ اسی دوران اس نے دو لڑکوں کو دیکھا جو انہی کی طرف دیکھ رہے تھے۔ لیکن فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹھیک سے سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ان کا دھیان کس طرف ہے۔
"عدن، یار! مجھے ایسے لگتا ہے وہ لڑکے ہماری طرف ہی دیکھ رہے ہیں۔" بسمہ نے اپنے بال ایسے سنوارے جیسے ملکۂ حسن وہی ہو۔
عدن نے اس کے اشارے پر دیکھا تو اسے وہ لڑکے وہاں نظر نہ آئے۔
"بسمہ، ادھر تو کوئی لڑکے نہیں ہیں۔" وہ دوبارہ پڑھنے میں مصروف ہو گئی۔
تمہاری تو نظر ہی خراب ہے۔" لیکن جب بسمہ نے دوبارہ ادھر دیکھا تو کوئی موجود نہ تھا۔
"ہائے! میرے شہزادے کدھر گئے؟ تمہارے چکر میں وہ میرے ہاتھ سے نکل گئے۔ تم مجھے اس لیکچر کے نوٹس دے دینا۔ میں ذرا سمرین کے ساتھ ان کو ڈھونڈ آؤں۔" وہ جلدی جلدی کہتی ہوئی، دور بیٹھی اپنی دوست کو ساتھ لے کر چلی گئی۔
"پتا نہیں ان لڑکیوں کو عقل کب آئے گی۔ پتا بھی ہے ایسی باتیں شریف لڑکیوں کو زیب نہیں دیتیں۔"عدن نے افسوس سے سر تھاما
----------------
"سمرین، وہ دیکھو! وہ جا رہے ہیں۔اگر ہم پیچھے سے گئے تو انہیں شک ہو سکتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے ہم اگلے راستے سے مڑ کر ان کے سامنے سے گزریں۔ اس طرح شک بھی نہیں ہوگا۔" اس نے بڑی سنجیدگی سے پلاننگ شیئر کی۔ سمرین نے بس سر ہلا دیا۔
جب وہ دونوں سامنے سے آئیں تو ان دونوں لڑکوں میں سے جس کا قد تھوڑا چھوٹا تھا، وہ ہنس رہا تھا۔ اس کی ہنسی پر سمرین اور بسمہ اسے دیکھ کر مسکرا کر گزر گئیں۔
"یار! کتنا پیارا بندہ تھا۔" سمرین نے بسمہ کے کان میں سرگوشی کی۔ بسمہ نے بھی ٹھنڈی آہ بھری۔
انہوں نے وہ بھی سن لیا جو چھوٹے قد والے لڑکے نے دوسرے سے کہا تھا۔

"لڑکیاں مجھے دیکھ کر مسکرا کر گزرتی ہیں۔" اس پر لمبے قد والے لڑکے نے بے نیازی سے جواب دیا:"ان میں حیا نہیں ہوتی۔"
یہ جملہ سمرین اور بسمہ کے اوپر آگ اور پانی دونوں بن کر گرا۔ بسمہ کے قدم لڑکھڑا گئے۔ سمرین نے فوراً اس کا بازو تھام لیا۔
یار، مجھے آج اندازہ ہوا کہ عورت کی عزت اس کے اپنے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ میں آئندہ کبھی ایسی چیپ حرکت نہیں کروں گی۔" بسمہ نے گلے میں اٹکا اپنا دوپٹہ ٹھیک کرتے ہوئے کہا۔
تم ٹھیک کہہ رہی ہو۔ عدن کو دیکھا ہے؟ مجھے تو یاد نہیں کہ کلاس کا کوئی لڑکا اس کے بارے میں کبھی برا لفظ بولا ہو۔" سمرین ہلکی سی مسکرائی۔
"عدن تو پھر برانڈ ہے نا۔" بسمہ کے لہجے میں فخر تھا۔
---------------

جا ری ہے

Episode # 1 Link                                                         Previous Episode Link



Guman e Zanjeer episode # 4 - Urdu Novel








Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.